20 مئی 2013 - 19:30
پنٹاگون کا مالي بجٹ، اناسي ارب پانچ سو ملين ڈالر

امريکا ميں وزارت جنگ پنٹاگون نے کانگرس سے اسي ارب ڈالر کے مالي بجٹ کي درخواست کي ہے -

ابنا: امريکي حکام نے بتايا ہے کہ پنٹاگون چاہتا ہے کہ کا نگرس فوجي کاروائيوں کے لئے اناسي ارب پانچ سو ملين ڈالر کا بجٹ  منظور کرے -رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ پنٹاگون کي درخواست ميں جس رقم کا مطالبہ کيا گيا ہے وہ دو ہزار پانچ سے اب تک کي سب سے کم رقم ہے - اس کي وجہ افغانستان سے فوجيوں کا مجوزہ انخلا بتايا گيا ہے جس کے بعد فوجي اخراجات ميں نماياں کمي آنے کي توقع ہے -امريکي وزارت جنگ پنٹاگون کے بجٹ ميں گيارہ ستمبر دو ہزار ايک کے واقعے کے بعد  مسلسل اضافہ ہوااور دو ہزار آٹھ ميں جب عراق ميں امريکا کے ايک لاکھ چھياسٹھ ہزارتين سو فوجي موجود تھے ، پنٹاگون کے بجٹ کي رقم ايک سو ستاسي ارب ڈالر تک پہنچ گئي تھي -بتايا جاتا ہے کہ پہلي اکتوبر دو ہزار تيرہ  سے شروع ہونے والے امريکا کے نئے مالي سال کے لئے پنٹاگون کا اناسي ارب پانچ سو ملين ڈالر کا بجٹ، رواں  مالي سال کے چھياسي ارب پانچ سو ملين ڈالر کے بجٹ سے آٹھ فيصد کم ہوگا-

.......

/169